رسائی کے لنکس

صومالیہ میں صدارتی محل پر حملے میں دو افراد ہلاک


صومالیہ کے نئے صدر محمد عبدالحئی فارماجو، انتخابات میں اپنی کامیابی کے بعد حامیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ 8 فروری 2017
صومالیہ کے نئے صدر محمد عبدالحئی فارماجو، انتخابات میں اپنی کامیابی کے بعد حامیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ 8 فروری 2017

اس حملے کا ہدف اقتدار انتقال کی وہ تقریب تھی جس میں سابق صدر شیخ محمود باضابطہ طور پر اقتدار نئے صدر کے حوالے کیا۔

صومالیہ میں جمعرات کے روز ایک ایسے وقت میں صدارتی محل پر مارٹر گولے داغے گئے جب ملک کے نئے سربراہ وہاں منتقل ہوئے۔

مارٹر گولوں کی زد میں آ کر کم از کم 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

صومالیہ کے علاقے بنادیرکی انتظامیہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ایک مارٹر گولہ ضلع ورتا نابادہ میں صدارتی محل کے قریب ایک مکان پر گرا جس سے دو بچے ہلاک ہوگئے۔

انتظامیہ نے ان حملوں کا إلزام دهشت گرد گروپ الشاب پر عائد کیا ہے۔

نئے صدر عبدالحئی فارماجو اس حملے میں محفوظ رہے اور کسی اور شخص کے بھی زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

اس حملے کا ہدف اقتدار انتقال کی وہ تقریب تھی جس میں سابق صدر شیخ محمود باضابطہ طور پر اقتدار فارماجو کے حوالے کیا۔

فارماجو نے سابق صدر محمود کو دو ہفتے قبل ہونے والے پارلیمنٹ کے انتخابات میں شکست دی تھی۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صومالیہ کے عوام کے لیے ایک تاریخی دن ہے اور ہمیں سیکیورٹی اور ٹیکس کے معاملے میں عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ہم اللہ سے دعاگو ہیں کہ وہ صومالیہ کو لڑائیوں اور خشک سالی سے محفوظ رکھے۔

XS
SM
MD
LG