رسائی کے لنکس

صومالیہ: اسلامی گروپوں میں لڑائی کا تیسرا دن، 14 افراد ہلاک


صومالیہ: اسلامی گروپوں میں لڑائی کا تیسرا دن، 14 افراد ہلاک
صومالیہ: اسلامی گروپوں میں لڑائی کا تیسرا دن، 14 افراد ہلاک


وسطی صومالیہ میں عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اسلامی گروپس کے درمیان جاری لڑائی کے تیسرے روز کم از14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

عسکریت پسند گروپ الشباب اور نسبتاً زیادہ اعتدال پسند اہل سنہ والجماعہ کے درمیان پیر کے روز وابھو اور وارہول دیہات میں جھڑپیں ہوئیں ۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ منگل کے روز لڑائی جاری رہی اور اس کے نتیجے میں سینکڑوں لوگوں کو اپنے گھر چھوڑ کر بھاگنا پڑا ہے ۔

عینی شاہدین نے یہ بھی خبر دی ہے کہ منگل کے رز زیادہ لڑائی بیلیدوین قصبے میں ہوئی جہاں اہل سنہ اتوار کے روز سے ایک اور اسلامی گروپ حزب السلام سے لڑ رہی ہے ۔ اس لڑائی میں کم از کم 13 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں ۔

الشباب اور حزب الاسلام صومالیہ میں اپنا کنٹرول بڑھانے اور ایک سخت اسلامی ریاست تشکیل دینے کی کوشش ر ہی ہیں ۔

اہل سنہ نسبتاً زیادہ اعتدال پسند اسلام کی وکالت کرتی ہے اور اس نے ایک سال سے کچھ ہی زیادہ عرصہ قبل عسکریت پسند گروپس سے لڑائی شروع کی ہے ۔

XS
SM
MD
LG