رسائی کے لنکس

صومالیہ: فوجی اڈے پر حملہ، 10 فوجی ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

افریقی یونین اور صومالی فوجیوں نے اس سال کارروائی کر کے الشباب شدت پسند کو اس کے آخری مضبوط گڑھ سے باہر نکال دیا تھا۔

صومالیہ میں عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقے میں پیر کو شدت پسند تنظیم الشباب کے جنگجوؤں نے ایک فوجی اڈے پر حملہ کر کے کم از کم 10 فوجیوں کو ہلاک جبکہ تین فوجی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا ہے۔

افریقی یونین اور صومالی فوجیوں نے اس سال کارروائی کر کے الشباب شدت پسند کو اس کے آخری مضبوط گڑھ سے باہر نکال دیا تھا۔

ایک فوجی افسر نے خبر رساں ادارے رائیٹرز کو بتایا کہ "الشباب نے ہمارے فوجی کیمپ پر صبح تین بجے حملہ کر کے 10 فوجیوں کو ہلاک اور دو گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا جن پر جہازوں کو نشانہ بنانے والی گنز نصب تھیں"۔

الشباب شدت پسند تنظیم کے عسکری ترجمان شيخ عبد العزيز ابو مصعب نے خبر رساں ادارے رائیٹرز کو بتایا کہ ان کی تنظیم اس حملے کی ذمہ دار ہے اور ان کے بقول 14 صومالی فوجی مارے گئے ہیں۔

الشباب عموماً سرکاری اعداد و شمار کے مقابلے میں ہلاکتوں کی تعداد زیادہ بتاتی ہے۔

اگرچہ حکومت نے اس شدت پسند تنظیم کے خلاف کارروائیاں تیز کر رکھی ہیں تاہم اب بھی اس کے جنگجو حملے کرتے رہتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG