رسائی کے لنکس

صومالی قزاقوں پرہالینڈ میں مقدمہ چلایا جائے گا


صومالی قزاقوں پرہالینڈ میں مقدمہ چلایا جائے گا
صومالی قزاقوں پرہالینڈ میں مقدمہ چلایا جائے گا

الینڈ کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پانچ مشتبہ افراد کو اتوار کے روز صومالیہ کے قریب سمندر میں تعینات بحری جہاز ایمسٹرڈیم سے ہالینڈ کے جنوب میں ایک ائر بیس پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان پر روٹرڈیم کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

ہالینڈ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ صومالیہ کے پانچ مشتبہ باشندوں پر قزاقی کے الزامات میں مقدمہ چلانے کےلئے انہیں ہالینڈ لایا گیا ہے۔

ہالینڈ کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پانچ مشتبہ افراد کو اتوار کے روز صومالیہ کے قریب سمندر میں تعینات بحری جہاز ایمسٹرڈیم سے ہالینڈ کے جنوب میں ایک ائر بیس پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان پر روٹرڈیم کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ ڈچ بحریہ نے ان پانچ مبینہ قزاقوں کو گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کی ایک کشتی ہائی جیک کرنے اور دو شہریوں کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

زیادہ سے زیادہ یورپی ممالک صومالی قزاقوں سے نمٹنے کے لئے ان کے خلاف کارروائیوں پر رقم خرچ کرنے اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ ہالینڈ کا بحری جہاز ایمسٹرڈیم اس یورپی بحری فورس کا حصہ ہے جو قزاقوں سے نمٹنے کے لئے صومالیہ کے قریب تعینات ہیں۔

روٹرڈیم کی ایک عدالت نے گزشتہ جون میں صومالیہ کے پانچ باشندوں کو خلیج عدن میں ایک بحری جہاز پر حملہ کرنے کے الزامات میں ٕ مجرم قرار دیا تھا۔ اسی طرح جرمنی کی ایک عدالت میں جرمن کشتی پر حملہ کرنے کے الزام میں دس صومالی باشندوں پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

صومالی قزاق پچھلے کچھ برسوں میں درجنوں بحری جہاز اور کشتیاں اغوا کر چکے ہیں اور کروڑوں ڈالر تاوان وصول کر چکے ہیں۔ سینکڑوں افراد اب بھی ان کے قبضے میں ہیں۔

XS
SM
MD
LG