رسائی کے لنکس

صومالیہ: سرکاری فورسز اور الشباب میں شدید جھڑپیں


صومالیہ: سرکاری فورسز اور الشباب میں شدید جھڑپیں
صومالیہ: سرکاری فورسز اور الشباب میں شدید جھڑپیں

صومالیہ میں جمعے کے روز ، کینیا کی سرحد کےقریب واقع ایک قصبے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے الشباب کے جنگجوؤں حملہ کیا جس کے بعد قصبے پر قابض صومالیہ کی عبوری حکومت کی فورسز سے ان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

الشباب کے عسکریت پسندوں نے جنوبی صومالیہ میں کینیا کی سرحد سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دھوبلے نامی ایک قصبے پر قبضے کے لیے حملہ کیاتھا۔ عینی شاہدوں کا کہناہے کہ سرکاری فورسز بعدازاں عسکریت پسندوں سے قصبے کا کنٹرول واپس لینے میں کامیاب ہوگئیں۔

لڑائی میں الشباب کے چھ جنگجو ہلاک ہوگئے جب کہ سرکاری فورسز کو بھی جانی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

اس سال کے شروع میں افریقی یونین کے فوجیوں اور صومالیہ کی عبوری وفاقی حکومت نے الشباب کے جنگجوؤں کو دارالحکومت موگادیشو سے باہر نکال دیاتھا، لیکن القاعدہ سے منسلک یہ تنظیم اب بھی عبوری حکومت سے برسرپیکار ہے اور ملک کے زیادہ تر وسطی اور جنوبی علاقوں پر اس کا کنٹرول ہے۔

اقوام متحدہ صومالیہ کے چھ جنوبی علاقوں کو قحط زدہ قرار دے چکی ہے جن میں زیادہ الشباب کے کنٹرول میں ہیں۔ الشباب نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں زیادہ تر امدادی گروپوں کی آمد پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG