رسائی کے لنکس

وسطی صومالیہ میں ایک لڑائى میں 30 لوگ ہلاک



وسطی صومالیہ میں دو اسلامی تنظیموں کے درمیان ایک لڑائى میں کم سے کم 30 لوگ ہلاک ہوگئے۔

باغیوں کی ملیشیاالشّباب نے ہفتے کے روز دھوسا مارَیب نامی شہر پر حملہ کرکے شہر کو اہل سُنت والجماعت نامی اُس تنظیم سے چھین لینے کی کوشش کی تھی، جو صومالی حکومت کی حمایت کرتی ہے۔

الشّباب نے ہفتے کے روز دیر گئے شہر پر کنٹرول حاصل کرلینے کا دعویٰ کیا تھا۔ لیکن اہل سُنّت گروپ کا کہنا ہے کہ اُس نے حملہ آوروں کو ماربھگایااور الشّباب کے جنگجوؤں کو بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے۔
اتوار کے روز اس شہر سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ لڑائى میں کم سے کم 30 لوگ ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوئے ہیں۔

اہل سنّت والجماعت نے دسمبر 2008 میں دھوسا مارَیب کو الشّباب سے چھین لیا تھا اور اُس وقت کے بعد سے یہ اس شہر میں پہلی لڑائى ہے۔

XS
SM
MD
LG