رسائی کے لنکس

صومالیہ: بارودی سرنگ پھٹنے سے آٹھ افراد ہلاک


صومالیہ کے دارالحکومت میں عینی شاہدین نے کہاہےکہ ایک بارودی سرنگ کے پھٹنے سے کم ا ز کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

دھماکہ اتوار کی رات مقدیشو کے ڈسٹرکٹ وابیری میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ہوا ۔ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ کم از کم تین عام شہریوں سمیت سیکیورٹی کے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، اگرچہ ہلاک ہونے والوں کے دوستوں اور عزیزوں نے شورش پسند گروپ الشباب کو مورد الزام ٹہرایا ہے ۔صومالیہ کی عبوری حکومت اسلام پسند گروپس کےخلاف لڑ رہی ہے جو ملک میں سخت اسلامی قانون نافذ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

XS
SM
MD
LG