رسائی کے لنکس

صومالی حکومت نے موگادیشو کے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا


صومالی حکومت نے موگادیشو کے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا
صومالی حکومت نے موگادیشو کے کئی علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

صومالیہ کی حکومت نے کہاہے کہ اس کی فورسز نے دارالحکومت موگادیشو کے ان حصوں پردوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے جن پر طویل عرصے سے اسلامی شورش پسند وں کا قبضہ تھا۔
عہدے داروں کا کہناہے کہ یہ کامیابی منگل کے روز سرکاری اور افریقی یونین کے فوجیوں کی عسکریت گروپ الشباب کے ٹھکانوں پر قبضے کے نتیجے میں حاصل ہوئی ۔
صومالی حکومت کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع کی سابق عمارت جسے شورش پسند اپنے ایک مرکز کے طورپر استعمال کررہے تھے، دوبارہ حکومتی کنٹرول میں آگئی ہے۔ سرکاری فورسز نے مضافاتی علاقے شرکولی پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
موگادیشو سے وائس آف امریکہ کی صومالی سروس کے ایک نمائندے کا کہناہے کہ اس جھڑپ میں 20 افراد ہلاک جب کہ 30 زخمی ہوئے ۔
عسکریت پسند تنظیم الشباب صومالی حکومت کا تختہ الٹ کر ایک اسلامی ریاست قائم کرنا چاہتی ہے۔ دارالحکومت کے کئی علاقوں سمیت جنوبی اور وسطیٰ صومالی کے زیادہ تر حصے پر باغی گروپ کا قبضہ ہے۔
زیادہ تر ا ہم مقامات جن میں ایئر پورٹ اور صدارتی محل شامل ہیں، حکومت کے قبضے میں ہیں اور اسے یوگنڈا اور برونائی کے دستوں پر مشتمل افریقی یونین کے امن کاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG