رسائی کے لنکس

لاپتا طیارے کے مواصلاتی نظام کو ’دانستہ طور پر بند کیا گیا: وزیراعظم


وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی بحیرہ چین میں طیارے کی تلاش کے لیے کی جانے والی کوششیں ختم ہو رہی ہیں اور حکام اس کارروائیوں کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق کا کہنا ہے کہ اس بات میں ’’کوئی شک و شبہ نہیں‘‘ کہ کسی نے جان بوجھ کر لاپتا مسافر جہاز کا مواصلاتی نظام بند کر دیا تھا۔

وزیراعظم نے ہفتہ کو ایک پرییس کانفرنس میں کہا کہ جنوبی بحیرہ چین میں طیارے کی تلاش کے لیے کی جانے والی کوششیں ختم ہو رہی ہیں اور حکام اس کارروائیوں کا از سر نو جائزہ لے رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاپتا طیارے نے قازقستان سے شمالی تھائی لینڈ یا انڈونیشا کے جنوب سے جنوبی بحر ہند کے راستوں میں سے کسی ایک پر سیٹیلائیٹ سے رابطہ منقطع کیا۔

مسٹر رزاق نے کہا کہ ’’تلاش کی کارروائیاں نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ طیارے کی گمشدگی ایک ’’دانستہ کارروائی‘‘ تھی اور حکام جہاز کے عملے اور مسافروں سے متعلق تحقیقات پر دوبارہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کی اس پریس کانفرنس میں صحافیوں کی طرف سے سوالات نہیں لیے گئے۔

ادھر امریکی حکام یہ خدشہ ظاہر کر چکے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ لاپتا طیارہ بحر ہند میں گر کر تباہ ہو گیا ہو۔

ملائیشین کے شہر کوالالمپور سے 239 افراد کو لے کر بوئنگ 777 جہاز گزشتہ ہفتہ کو بیجنگ کے لیے روانہ ہوا تھا لیکن پرواز کے ایک گھنٹے بعد ہی اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG