رسائی کے لنکس

سوناکشی پر رات ڈیڑھ بجے کے بعد ’کرفیو‘ کی پابندی


میرے والدین میرے حوالے سے بہت حساس ہیں۔ لاڈ، پیار اور نازو نعم میں پلنے کے باوجود کچھ پابندیاں ایسی ہیں جو مجھے فالو کرنا پڑتی ہیں ،والدین کے نزدیک میں آج بھی ننھی بچی ہوں

کراچی۔۔۔۔ بالی وڈ کی نئی سپراسٹار سوناکشی سنہا لاکھوں دلوں کی دھڑکن سہی لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس اسٹارڈم، شہرت اور مقبولیت کے عروج پر پہنچ کر بھی انہیں ’کرفیو‘ کی پابندی کرنا پڑتی ہے۔

خبر رساں ادارے ’انڈو ایشین نیوز سروس‘ سے بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے خود پر لگنے والے’ کرفیو‘ کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ، ’تمام تر مصروفیات کے باوجود وہ رات ڈیڑھ بجے کے بعد گھر سے باہر نہیں رہ سکتی، کیونکہ والدین کی جانب سے اس کی اجازت نہیں۔

سوناکشی کا اپنے والدین، ماضی کے سپراسٹار شتروگھن سنہا اور اداکارہ پونم سنہا کے بارے میں کہنا تھا کہ وہ ان کے بارے میں غیرمعمولی طور پر حساس ہیں۔ لاڈ، پیار اور ناز و نعم میں پلنے، بڑھنے کے باوجود کچھ پابندیاں ایسی ہیں جو ان کو فالو کرنا پڑتی ہیں اور اسٹار بن جانے کے باوجود ان میں کوئی رعایت نہیں کیونکہ والدین کے نزدیک میں آج بھی ننھی بچی ہوں۔

پابیدیوں سے بیراز نہیں، خوش ہیں
دبنگ گرل سوناکشی ان پابندیوں سے بیزار ہونے کے بجائے خوش ہیں۔ وہ کہتی ہیں یہ بہت خاص احساس ہے کہ دنیا کے لئے اسٹار ہونے کے باوجود گھر واپسی پر مجھے بالکل نارمل انداز میں ٹریٹ کیا جاتا ہے۔ میری شہرت اور ناموری نے برتاوٴ میں کوئی فرق نہیں ڈالا۔ شوٹنگ ہو،پارٹی یا کچھ اور۔۔۔رات ڈیڑھ بجے کے بعد گھر سے باہر رہنے کی اجازت نہیں تو کسی بھی عام لڑکی کی طرح دیر تک سونے اورکمرہ صاف نہ کرنے پر ماں سے ڈانٹ پڑتی ہے۔

سوکروڑ کلب میں شامل کئی فلموں کی ہیروئن ہونے کے باوجود سوناکشی کروڑوں کی دوڑ پر یقین نہیں رکھتیں۔ ان کا کہنا ہے یہ تو بس ایک ٹرینڈ ہے۔ کل کو دو سو کروڑ، تین سو کروڑ کا فیشن ہوگا۔یہ فلم کا اچھا بزنس کرنے کا اشارہ ہے لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ سو کروڑ میری نہیں پروڈیوسر کی جیب میں جاتے ہیں۔

سوناکشی اپنے اور آڈینز کے درمیان ایک خاص تعلق محسوس کرتی ہیں۔وہ کہتی ہیں لوگ ان کی فلمیں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں اور اس بات سے انہیں بہت خوشی ملتی ہے۔

سوناکشی کے مطابق، وہ ہرفلم کے لئے سخت محنت کرتی ہیں اور ان کی کامیابی میں صرف قسمت کا ہی عمل دخل نہیں، یہ ان کی محنت کا بھی صلہ ہے۔
XS
SM
MD
LG