رسائی کے لنکس

logo-print

سونا کشی سنہا کا یوٹرن، نئے انداز کے کردار ادا کریں گی


سوناکشی سنہا اپنی پرفارمنس اور زیادہ بزنس کرنے والی فلموں کے حوالے سے ’گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز‘ میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔

’دبنگ‘ اور ’راوٴڈی راٹھور‘ سے اپنے فینز کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا نے ’یوٹرن‘ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ان کے فینز آنے والی فلموں میں انہیں بالکل الگ اور سیدھے سادھے سے انداز میں اداکاری کرتے دیکھیں گے۔

'آئی اے این ایس' نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق ان کی دو آنے والی فلمیں ’اکیرا‘ اور ’فورس ٹو‘ ایکشن فلمیں ہیں لیکن ان میں سونا کشی کا کردار اب تک ادا کیے گئے کرداروں سے مختلف ہوگا۔

’اکیرا‘ میں سوناکشی نے ایک جارحیت پسند کالج گرل کا کردار اداکیا ہے جبکہ ’فورس ٹو‘ میں ان کی اداکاری جان ابراہم کی ماردھاڑ کے سامنے چیلنج کی طرح کے ہوں گے۔

سوناکشی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ادا کردہ اپنے ان دونوں کرداروں سے مطمئن ہیں۔ ان کرداروں کو انہوں نے فلم اور سین کی ڈیمانڈ کے مطابق اداکیا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ کردار ڈگر سے بالکل ہٹ کر ہیں۔

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا ان کا رومانوی لڑکی کے کرداروں کی چھاپ کو ختم کرنے کا ٹھان چکی ہیں، تو سوناکشی کا کہنا تھا کہ "مجھے دونوں کردار واقعی بہت اچھے لگے۔ مجھے یقین تھا کہ میں آسانی سے اور کامیابی سے انہیں اداکرلوں گی۔“

سوناکشی سنہا اپنی پرفارمنس اور زیادہ بزنس کرنے والی فلموں کے حوالے سے ’گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز‘ میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہو چکی ہیں۔

فلم اکیرا کب ریلیز ہوگی اس حوالے سے ابھی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے تاہم ’فورس‘ ٹو جو سن 2011ء میں بننے والی فلم ’فورس‘ کا سیکوئل ہے رواں سال کے آخر میں ریلیز ہوگی۔

XS
SM
MD
LG