رسائی کے لنکس

ہاشم آملہ کی ڈبل سنچری، ساوتھ افریقہ 6 وکٹوں پر558 رنز


Cricket
Cricket

ویریندر سہواگ 9 اور گوتم گمبھیر 12 رنوں پر کھیل رہے ہیں۔ ابھی بھی میزبان ٹیم 533 رنوں سے پیچھے ہے۔

بھارت کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن ساوتھ افریقہ نے ایک زبردست سکور کھڑا کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو امتحان میں مبتلاء کردیا۔ نوجوان کھلاڑی ہاشم آملہ کی ڈبل سنچری کی مدد سے ساوتھ افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر558 رنوں پر اپنی پہلی باری کو ڈکلیر کردیا۔ اب بھارت کو فالو آن سے بچنے کی جدوجہد کرنی پڑے گی جس کے لئے 314 رنز کی ضرورت ہے۔

ہاشم آملہ 253 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ تیسری وکٹ کے لئے ہاشم کے ساتھ 340 رنوں کی پارٹنرشپ نبھانے والے جیک کالیس ڈبل سنچری نہیں بناسکے، اور وہ173 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔

دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے کے لئے صرف 4 اوورباقی تھے کہ ساوتھ افریقہ نے اپنی اننگز ڈکلیر کردی اس امید کے ساتھ کے آخری 4 اوورز میں بھارتی ٹیم کے چند وکٹ حاصل کرلیں لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا۔ کھیل ختم ہونے تک بھارت نے کسی نقصان کے بغیر 25 رنز بنالئے تھے۔

ویریندر سہواگ9 اور گوتم گمبھیر 12 رنوں پر کھیل رہے ہیں۔ ابھی بھی میزبان ٹیم 533 رنوں سے پیچھے ہے۔

اتوار کو کھیل کا دوسرا دن تھا اور ساوتھ افریقہ نے پہلے دن کے سکور 2وکٹ پر 291 رنز سے آگے کھیل نا شروع کیا۔جیک کالیس اور ہاشم آملہ نے دھنواں دار بلے بازی کو جاری رکھا اور تمام بھارتی باولرز کی جم کر پٹائی کی۔ہاشم کالیس کے آوٹ ہونے کے بعد ڈی ولیرس نے ہاشم کا ساتھ نبھایا اور سکور میں 53 رنز جوڑے۔ مارک باوچر نے 39 رنز بنائے۔ ہاشم نے 473 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 22 چوکوں کی مدد سے 253 رنز بنائے جو کہ ٹسٹ کرکٹ میں ان کی پہلی ڈبل سنچری ہے۔ کالیس نے 351 گیندوں میں 15 چوکوں کی مدد سے 173 رنز بنائے۔

بھارتی باولرز میں ظہیر خاں سب سے کامیاب ثابت ہوئےانہیں 3 وکٹیں حاصل ہویئں۔ ہربھجن سنگھ کو 2 اور سہواگ کو ایک وکٹ ملی۔ بھارت کے لئے تیسرے دن کا کھیل کافی اہم بن چکا ہے کیوں کہ اسے فالو آن سے بچنا ہوگا۔ تیسرے دن کے کھیل سے میچ کے نتیجہ کا اندازہ بھی ہوجائے گا۔۔

ہاشم آملہ کی ڈبل سنچری۔ساوتھ افریقہ6وکٹوں پر558رنز۔
XS
SM
MD
LG