رسائی کے لنکس

نیلس منڈیلا کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل

نیلسن منڈیلا کے اسپتال کے باہر ایک ٹی چینل کی ٹیم پروگرام ریکارڈ کررہی ہے۔ 9 دسمبر 2012
نیلسن منڈیلا کے اسپتال کے باہر ایک ٹی چینل کی ٹیم پروگرام ریکارڈ کررہی ہے۔ 9 دسمبر 2012

سابق صدر نیلسن منڈیلاکو طبی معائنے اور علاج کے لیے 8 دسمبر کو پریٹوریا ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے ان کے پھیپھڑوں کے انفکشن کے علاج کے بعد جمعرات کو سرجری کرکے پتے کی پتھریاں نکال دی تھیں۔

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے 94 سالہ سابق صدر اور نوبیل انعام یافتہ شخصت نیلسن منڈیلا کی عیادت کے لیے اسپتال کا دورہ کیا جہاں وہ کئی دنوں سے زیر علاج ہیں۔

انہوں نے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ وہ مسٹر منڈیلا کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

ایک صدارتی ترجمان نے کہاہے کہ صدر زوما نے مسٹر منڈیلا کو بتایا کہ جنوبی افریقہ کے تمام لوگ، نوجوان اوربوڑھے، خواتین اور مرد اور دنیا بھرموجود ان کے حامی ، سب ان سے محبت کرتے ہیں اور ان کی صحت یابی کے لیے پرامید ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مسٹر منڈیلا پر دواؤں کا مثبت اثرہورہاہے۔

جمعرات کو صدر زوما نےجنوبی افریقہ کے سیاست دانوں کو بتایا تھا کہ مسٹر منڈیلا کے پتے کی پتھری کی سرجری اور پھیپھڑوں کی سوزش کے علاج کے بعد ان کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

سابق صدر نیلسن منڈیلاکو طبی معائنے اور علاج کے لیے 8 دسمبر کو پریٹوریا ہاسپیٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے ان کے پھیپھڑوں کے انفکشن کے علاج کے بعد جمعرات کو سرجری کرکے پتے کی پتھریاں نکال دی تھیں۔

صدر زوما نے سیاہ فاموں کے حقوق کے لیے مسٹر منڈیلا کی بے مثال جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی صحت کو درپیش مسائل کا بھرپور قوت اور وقار سے مقابلہ کررہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG