رسائی کے لنکس

logo-print

نیلسن منڈیلا ہسپتال سے گھر واپس


نیلسن منڈیلا ہسپتال سے گھر واپس

جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیلسن منڈیلا سانس کی تکلیف کے علاج کے بعد جمعہ کو ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں ۔

نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کی علامت کے طور پر پہچانے جانے والے 92 سالہ منڈیلا ملپارک ہسپتال سے علاج کے بعد قریب ہی اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

اُنھیں بدھ کے روز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر اُن کے دفتر نے بتایا تھا کہ نیلسن منڈیلا کو معمول کے طبی ٹیسٹوں کے لیے داخل کر ایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG