رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ: ورلڈ کپ فٹ بال کے افتتاح کی تیاریاں مکمل


جنوبی افریقہ: ورلڈ کپ فٹ بال کے افتتاح کی تیاریاں مکمل
جنوبی افریقہ: ورلڈ کپ فٹ بال کے افتتاح کی تیاریاں مکمل

جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے کہا ہے کہ ان کا ملک فٹ بال کے عالمی کپ کے آغاز کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مسٹر زوما اتوار کے روز دارالحکومت پریتوریا میں نامہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے۔ ورلڈ کپ فٹ بال 11 جون سے جوہانسبرگ میں شروع ہورہاہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے نسلی عصبیت کے خلاف مہم چلانے والے عظیم لیڈر نیلسن منڈیلا کی1990ء میں جیل سے رہائی کے بعدیہ اس ملک کے لیے بےپایاں خوشی اور مسرت کا موقع ہے۔

صدر زومانے مسٹر منڈیلا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مفاہمت کے لیے ان کی کوششوں کاثمر ہے کہ آج افریقہ اس عالمی مقابلے کی میزبانی کررہاہے۔

جنوبی افریقہ کے صدر نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ 91 سالہ مسٹر منڈیلا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، تاہم وہ اس کی ضمانت نہیں دے سکتے۔

جنوبی افریقہ کے عہدے دار کہہ چکے ہیں کہ مسٹر منڈیلا اس تقریب کے لیے آئیں گے جب کہ ان کے پوتے کا کہنا ہے کہ وہ بہت کمزور ہوچکے ہیں۔

ایک مہینے تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں 32 ملکوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ جنوبی افریقہ نے ان مقابلوں کے لیے خصوصی طورپر بسائے گئے شہر،’ ساکر سٹی ‘ کو کھول دیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ فٹ بال کا ٹورنامنٹ کسی افریقی ملک میں ہورہاہے۔

XS
SM
MD
LG