رسائی کے لنکس

جنوبی افریقہ: صدر جیکب زوما کی شادی کی تقریب


اُنھوں نے یہ شادی طویل عرصے کی اپنی گرل فرینڈ، بونگی نگیما کے ساتھ رچائی۔ ستر برس کے لیڈراب تک چھ شادیاں کرچکے ہیں

جمعے کے روز کی شادی کے بعد اب جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کی بیویوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

اُنھوں نے یہ شادی طویل عرصے کی اپنی گرل فرینڈ، بونگی نگیما کے ساتھ رچائی۔ ستر برس کے لیڈراب تک چھ شادیاں کر چکے ہیں۔

شادی کے بعد لی گئی ایک تصویر میں مسٹر زوما اپنی دلہن کے ہمراہ خوشی کے روایتی زولو ڈانس پارٹی میں چیتے کی کھال پہنے اورجنگجو کی ڈھال لیےنظر آتے ہیں۔

صوبہ ٴ کوازولو نتل کے اپنے آبائی دیہی گاؤں میں ہونے والی شادی کی اِس تقریب میں اُن کی تین بیویاں بھی شریک تھیں۔ اُن کی چھٹی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا، جب کہ ایک بیوی اُنھیں چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

بتایا جاتا ہے کہ مسٹر زوما کےکل21بچے ہیں، جن میں ایک سات برس کا بیٹا بھی شامل ہے، جنھیں اُن کی نئی دلہن نےجنم دیا تھا۔

زوما کا تعلق زولو ثقافت سےہے، جس میں نہ صرف ایک سے زائد شادیوں کی اجازت ہے، بلکہ اِس ثقافت کا یہ ایک طرہ امتیاز بھی ہے۔

XS
SM
MD
LG