رسائی کے لنکس

جنوبی چین میں سیلاب،211 ہلاکتیں، ایک لاکھ افراد بےگھر


جنوبی چین میں بدھ کے روز ایک پشتے میں دوسری بار شگاف پڑنے سے سیلاب آجانے کے بعد علاقے سے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کو نکال لیا گیا۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے سنہوا کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ صوبے جیانگسی میں دریائے فو میں زیادہ پانی آنے سے کناروں پر بنے ہوئے پشتے اسے روکنے میں ناکام رہے۔

امداری کارکن رات بھر لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کرتے رہے۔

جنوبی چین پچھلے کئی دنوں تک شدید بارشوں کی زد میں رہا تھا۔ شہری امور کی وزارت کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 211 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 119 لاپتا ہیں۔ بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی ہوئے، جس سے سڑکوں اور ریل کے راستے کٹ گئے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے تین دنوں کے لیے جنوبی چین میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

سیلاب کے باعث معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمیہ کم ازکم چھ ارب ڈالر ہے۔

XS
SM
MD
LG