رسائی کے لنکس

اغوا شدہ آئل ٹینکر چھڑانے کے لیے جنوبی کوریا کا جنگی جہاز روانہ


جنوبی کوریا نے ایک تیل بردار ٹینکر کو چھڑانے کے لیے، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اسے صومالی قزاقوں نے ہائی جیک کر لیا ہے ، ایک جنگی جہاز بھیجا ہے ۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہاہے کہ سوپر ٹینکر سام ہو ڈریم کو اس پر سوار عملے کے 24 ارکان سمیت اتوار کےر وز بظاہر بحر ہند میں ہائی جیک کیا گیا تھا۔

بحری جہاز کے اغوا کے بارے میں تصدیق نہیں ہو ئی ہے لیکن وزارت کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ نتیجہ بحری جہاز کے آخری پیغامات سے اخذ کیا ہے ۔

یہ تیل بردار ٹینکر لگ بھگ 17 کروڑ ڈالر کی مالیت کا تیل لے کر امریکہ آ رہا تھا ۔

جنوبی کوریا کا جنگی جہاز Yi Sun-shin ( یی سون شین) قزاقی کے انسداد سے متعلق بین الاقوامی سرگرمیوں کے سلسلے میں پہلے ہی صومالیہ کے پانیوں کے قریب گشت کر رہاتھا ۔

سؤل کی حکومت نے کہا ہے کہ اس کی سب سے اہم ترجیح ٹینکر کے عملے کے ارکان کی زندگیاں بچانا اوران کی حفاظت ہو گی ،لیکن وہ قزاقوں سے براہ راست گفت و شنید نہیں کرے گی ۔

XS
SM
MD
LG