رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: غرقاب کشتی کے کپتان کے لیے سزائے موت کی استدعا


کشتی کے 68 سالہ کپتان لی جون سیوک کو قتل کے علاوہ لاپروائی برتتے ہوئے مسافروں سے پہلے کشتی چھوڑ جانے کے الزامات کا سامنا ہے۔

جنوبی کوریا میں رواں سال اپریل میں ڈوبنے والی کشتی کے کپتان کے لیے استغاثہ نے عدالت سے سزائے موت کی درخواست کی ہے۔

کشتی ڈوبنے سے 304 افراد ہلاک یا لاپتا ہو گئے تھے۔

کشتی کے 68 سالہ کپتان لی جون سیوک کو قتل کے علاوہ لاپروائی برتتے ہوئے مسافروں سے پہلے کشتی چھوڑ جانے کے الزامات کا سامنا ہے۔

کشتی کے غرقاب ہونے کے واقعہ کے بعد ملک بھر میں شدید تنقید کی گئی ہے۔

یہ جنوبی کوریا کی تاریخ میں سمندری حادثوں میں سے بدترین تھا جس میں تین سو سے زائد لوگ ہلاک ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر طالب علم تھے جو کہ ایک سیاحتی سفر پر تھے۔

کشتی کے غرقاب ہونے کے بعد 172 لوگوں کو بچایا جا سکا تھا جن میں 75 طالب علم بھی تھے۔

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیون ہائی نے بھی حادثے کے بعد کہا تھا کہ مسافر کشتی کے کپتان اور عملے کے اقدامات ’’قتل کے مترادف‘‘ تھے۔

XS
SM
MD
LG