رسائی کے لنکس

جنوبی کوریا: 'تھاڈ' دفاعی میزائل نظام کا تنصیب کے عزم


جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہاوانگ کیو اہن
جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہاوانگ کیو اہن

جنوبی کوریا میں تھاڈ کی تنصیب کا فیصلہ گزشتہ سال جولائی کے اوائل میں کیا گیا تھا، جس کی چین نے اس بنا پر مخالفت کی تھی کہ یہ نظام علاقائی سلامتی کے مفادات کو متاثر کرے گا۔

جنوبی کوریا نے امریکی دفاعی میزائل نظام کو فوری طور پر نصب کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سیئول کی طرف سے یہ بات ایک ایسے وقت کہی گئی ہے جب ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ چین جنوبی کوریا میں دفاعی میزائل نظام ’ ٹرمینل ہائی الٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹم‘ یعنی تھاڈ کی تنصیب کی صورت میں سئیول پر اقتصادی پابندیاں عائد کر سکتا ہے

جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر ہاوانگ کیو اہن نے پیر کو کہا کہ ان کا ملک تھاڈ کی تنصیب کے حوالے سے پیش رفت کرے گا کیونکہ میزائل شکن نظام ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اہم ہے۔

جنوبی کوریا میں تھاڈ کی تنصیب کا فیصلہ گزشتہ سال جولائی کے اوائل میں کیا گیا تھا، جس کی چین نے اس بنا پر مخالفت کی تھی کہ یہ نظام علاقائی سلامتی کے مفادات کو متاثر کرے گا۔

جنوبی کوریا کے حزب مخالف کے بعض راہنما بھی اس نظام کو نصب کرنے کو موخر کرنے یا اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم امریکہ اور جنوبی کوریا کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کی وجہ سے بڑھتے ہوئے خطرات کی بنا پر اس دفاعی میزائل نظام کی تنصیب نہایت ضروری ہے۔ امریکہ اور جنوبی کوریا نے رواں سال کے اواخر تک تھاڈ نظام کو نصب کرنے پر اتفاق کیا۔

تھاڈ نظام کی تنصیب کے رد عمل میں اطلاعات کے مطابق چین نے گزشتہ سال کے اواخر سے اپنے ہمسایہ ملک کے خلاف سخت اقتصادی اقدام بھی اٹھائے ہیں جن میں جنوبی کوریا جانے والے چینی سیاحوں کی تعداد کو کم کرنا، جنوبی کوریا کی کاسمیکٹس کی درآمدات کو محدود کرنے سمیت کئی دیگر اقدامات شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG