رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان کی نئی امن تجاویز


دونوں ممالک سرحدی تنازعات، تیل اور شہریت سے متعلق تنازعات کے حل میں ناکامی کے بعد اپریل میں جنگ کے دھانے پر پہنچ گئےتھے

جنوبی سوڈان نے ہمسایہ ملک سوڈان کے ساتھ امن مذاکرات میں پیش رفت کے لیے نئی تجاویز پیش کی ہیں جن میں اربوں ڈالر کی مالیاتی مراعات بھی شامل ہیں۔

دونوں ممالک سرحدی تنازعات، تیل اور شہریت سے متعلق تنازعات کے حل میں ناکامی کے بعد اپریل میں جنگ کے دھانے پر پہنچ گئےتھے۔

جنوبی سوڈان نے گذشتہ سال سوڈان سے آزادی حاصل کی تھی۔

جنوبی سوڈان کا کہناہے کہ وہ اس سے قبل کی اپنی پیش کش کے مقابلے میں سوڈان کی آئل پائپ لائن کے استعمال کا زیادہ معاوضہ ادا کرے گا۔

جنوبی سوڈان کو اپنا تیل برآمد کرنے کے لیے اس پائپ لائن کی ضرورت ہے۔

اس نے تین ارب ڈالر سے زیادہ نقدرقوم کی پیش کش بھی کی ہے۔

جنوبی سوڈان نے اقوام متحدہ اور افریقی یونین کو یہ تجویز بھی دی ہے کہ وہ ابیی علاقے کی حیثیت کے تعین کے لیے اس سال کے آخر میں وہاں ریفرنڈم کرائے۔

گذشتہ سال کے شروع میں ابیی کی حیثیت کے تعین پر گذشتہ سال کے شروع میں طے شدہ ریفرنڈم اس تنازع کے باعث نہیں ہوسکاتھا کہ اس کا انعقاد کس کی ذمہ داری ہوگا۔
XS
SM
MD
LG