رسائی کے لنکس

جنوبی سوڈان کی حکومت اور باغیوں میں معاہدہ، باغی فوجیوں کی واپسی شروع


اس تصویر میں جنوبی سوڈان کے دو باغی فوجی ریاست یونٹی کے ایک کیمپ کے باہر باتیں کر رہے ہیں۔ 15 اگست 2018
اس تصویر میں جنوبی سوڈان کے دو باغی فوجی ریاست یونٹی کے ایک کیمپ کے باہر باتیں کر رہے ہیں۔ 15 اگست 2018

باغی فوجیوں کا ایک گروپ پچھلے مہینے حکومت اور باغی گروپس کے درمیان امن معاہدے کے بعد جنوبی سوڈان کی فوج میں دوبارہ شامل ہو گیا ہے۔

بریگیڈیر جنرل چان گا رانگ نے جوبا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ 300 سے زیادہ فوجی افسر اور سپاہی حکومت کی فوج میں واپس آ گئے ہیں۔

فوج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل لول روائی کونگ نے باغی فوجیوں کی واپسی کی تصدیق کر دی ہے۔

ایک اور خبر کے مطابق توقع ہے کہ سوڈان کی حکومت اور باغیوں کے نمائندے اس ہفتے کے آخر میں سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ایک اور معاہدے پر دستخط کریں گے جس سے 2015 کے امن معاہدے کو تقویت ملے گی اور جنوبی سوڈان کے مختلف حصوں میں ہونے والی لڑائیاں ختم ہونے کا راستہ کھل جائے گا۔

تاہم ابھی فریقین کے درمیان کئی متنازع امور پر تصفیہ ہونا باقی ہے، مثلاً ملک میں ریاستوں کی تعداد، ان کی حدود کا تعین، اور آئندہ قائم ہونے والی نئی عبوری حکومت میں پانچ نائب صدور کا کردار کیا ہوگا۔

XS
SM
MD
LG