رسائی کے لنکس

جنوبی امریکہ میں موسمِ سرما کی غیرمعمولی برف باری


جنوبی امریکہ میں موسمِ سرما کی غیرمعمولی برف باری
جنوبی امریکہ میں موسمِ سرما کی غیرمعمولی برف باری

ٹیکساس سےجنوبی کیرولینا تک کی ریاستوں میں اورنیچےجورجیا اورفلوریڈا میں یا تو برف باری ہوئی، برف باری کا خطرہ لاحق رہا، سلیٹ پڑی یا پھر بارش ہوئی

جنوبی امریکہ میں موسمِ سرما کی غیر معمولی برف باری کے باعث سکول بند، پروازیں منسوخ اور متعدد سڑکوں پر حادثات کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

خراب موسمی نظام کے سبب ٹیکساس سے جنوبی کیرولینا کی ریاستوں سے لے کر نیچے جورجیا اور فلوریڈا میں یا تو برف باری ہوئی، برف باری کا خطرہ لاحق رہا، سلیٹ پڑی یا پھر بارش ہوئی۔ موسم کے خراب ہوتے ہی، ایٹلانٹا ہوائی اڈے پر سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ٹيکساس کے شہر ڈلاس میں ایک عشرے کا ریکارڈ اُس وقت ٹوٹا جب وہاں تقریباً 13انچ برف باری ہوئی۔

دریں اثنا، امریکہ کا شمال مشرقی علاقہ آہستہ آہستہ گذشتہ ہفتے کے دوسرے برفانی طوفان کے اثرات سے نکل رہا ہے۔ کہیں کہیں گزرگاہوں پر منوں کے حساب سے برف کے پہاڑ اب بھی جمع ہیں، جب کہ متعدد سکول بند پڑے ہیں۔

جمعے کو واشنگٹن کا ریل کا نظام تاخیر کا شکار رہا، اور سفر اُس وقت پیچیدہ ہوگیا جب سب وے کار کا ایک ڈبہ پٹڑی سے اُتر گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق واقع میں تین افراد زخمی ہوئے، جِس میں سے ایک کو پیٹھ اور کاندھے پر چوٹیں آئیں۔

نیو یارک، فلاڈیلفیا، بالٹی مور اور واشنگٹن ڈی سی کے ہوائی اڈے اب کھل چکے ہیں، جب کہ اب بھی آمد و رفت میں تاخیر کا ڈر باقی ہے۔

XS
SM
MD
LG