رسائی کے لنکس

شٹل ا'ٹلانٹس' کی زمین کی جانب پرواز کی تیاریاں جاری


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ناسا نے کہا ہے کہ پیر کو عالمی خلائی اسٹیشن پر خلائی شٹل 'اٹلانٹس' کے قیام کا آخری روز ہے جس کے بعد شٹل منگل کو زمین کی جانب اپنے واپسی کے سفر پر روانہ ہوجائے گی۔

'اٹلانٹس' اپنے 13 روزہ خلائی مشن کی تکمیل کے بعد جمعرات کی صبح فلوریڈا کے 'کینیڈی اسپیس اسٹیشن' پر اترے گی جس کے ساتھ ہی ناسا کے 30 برس طویل خلائی شٹل پروگرام کاخاتمہ ہو جائے گا۔

'اٹلانٹس' ناسا کے بیڑے میں شامل چوتھی خلائی شٹل ہے جو پہلی بار اکتوبر 1985ء میں خلاء میں روانہ کی گئی تھی۔

اتوار کے روز 'اٹلانٹس' کے عملے نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے دو ٹن وزنی پرانے آلات اور کچرے کو سامان لے جانے والے ایک کنٹینر میں رکھنے کا کام انجام دیا جسے واپس زمین پر لایا جائے گا۔

خلاء باز اطالوی ساختہ سامان لے جانے والے اس کنٹینر کو پیر کو 'اٹلانٹس' کے ساتھ منسلک کریں گے جس کے بعد منگل کو شٹل اپنی واپسی کے سفرکا آغاز کرے گی۔

XS
SM
MD
LG