رسائی کے لنکس

خلائی شٹل کی مشن پر روانگی

خلائی شٹل کی مشن پر روانگی
خلائی شٹل کی مشن پر روانگی

اس مشن پر روانہ ہونے والے خلابازوں میں پانچ مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ خلائی سٹیشن کی تعمیر تقریباََ مکمل ہو چکی ہے اور کسی بڑے تعمیری کام کی غرض یا اہم پُرزے لے کرجانے والا یہ آخری مشن ہو گا۔

خلائی شٹل اینڈیور پیر کو طلوع آفتاب سے قبل 13 روزہ مشن پر روانہ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی سپیس سنٹر پر بادلوں کی وجہ سے حکام نے اتوارکو خلائی شٹل اینڈیورکی روانگی موخر کردی گئی تھی۔

اس مشن پر روانہ ہونے والے خلابازوں میں پانچ مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ خلائی سٹیشن کی تعمیر تقریباََ مکمل ہو چکی ہے اور کسی بڑے تعمیری کام کی غرض یا اہم پُرزے لے کرجانے والا یہ آخری مشن ہو گا۔

اینڈیور خلائی شٹل 13 روز کے مشن پر جا رہا ہے اور اس سال کے اختتام تک طے شدہ منصوبے کے تحت چار مزید خلائی پروازیں بھیجی جائیں گی۔

صدر باراک اوباما نے پیر کو کانگریس کے سامنے پیش کیے گئے اپنے بجٹ میں 2010ء کے آخر تک چاند پر خلا بازوں کو بھیجنے کے کینیڈی خلائی مرکز کے منصوبے کو منسوخ کردیا ہے۔

XS
SM
MD
LG