رسائی کے لنکس

فلوریڈا میں موسم کی خرابی خلائی شٹل کی راہ میں رکاوٹ


فلوریڈا میں موسم کی خرابی خلائی شٹل کی راہ میں رکاوٹ
فلوریڈا میں موسم کی خرابی خلائی شٹل کی راہ میں رکاوٹ

امریکی خلائی ادارے ناسا کے حکام نے کہا ہے کہ ریاست فلوریڈا میں ہلکے بادل اور بارش کی وجہ سے اپنا مشن مکمل کر کے زمین پر واپس آنے والا خلائی شٹل اینڈیور طے شدہ پروگرام کے تحت شاید کینیڈی کے سپیس سنٹر پر نہ اتر سکے۔

ناسا نے کہا ہے کہ اگر موسم خراب رہا توپھر خلائی شٹل کو ریاست کیلی فورنیا میں ایڈورڈز ائر فورس بیس پر اتارنے پر غور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس ماہ کے شروع میں اینڈیور خلائی شٹل بین الاقوامی خلائی سٹیشن کے لیے ضروری آلات اور ایک بڑے تعمیر ی کام کی تکمیل کے مشن پر چھ خلا بازوں کو لے کر گیا تھا۔ یہ کام مکمل کرنے کے بعد خلائی شٹل نے جمعہ کو واپسی کے سفرکاآغاز کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG