رسائی کے لنکس

فلوریڈا: 'اسپیس ایکس' خلائی راکیٹ کی کامیاب پرواز


یہ کارگو راکیٹ 'بین الاقوامی خلائی اسٹیشن' پر موجود خلابازوں کے لیے خوراک اور دیگر ضروری سامان لے کر گیا ہے۔ ناسا کی جانب سے 'اسپیس ایکس' کے سلسلے کا یہ 20 میں سے دسواں کارگو مشن ہے

ناسا کا بغیر پائلٹ کا 'فالکن 9 کارگو راکیٹ' اتوار کے روز فلوریڈا کے کیپ کینورل میں واقع 'کینیڈی اسپیس کمپلیکس سینٹر' سے خلا میں روانہ کیا گیا، جسے 'اسپیس ایکس' کا نام دیا گیا ہے۔

یہ کارگو راکیٹ 'بین الاقوامی خلائی اسٹیشن' پر موجود خلابازوں کے لیے خوراک اور دیگر ضروری سامان لے کر گیا ہے۔ ناسا کی جانب سے 'اسپیس ایکس' کے سلسلے کا یہ 20 میں سے دسواں کارگو مشن ہے۔

اسپیس ایکس کا فلوریڈا سے کامیاب پرواز بھرنے والا یہ پہلا مشن ہے، چونکہ ستمبر 2016ء میں کپمنی کا ایک راکیٹ دھماکے سے پھٹ کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس 'لانچ پیڈ' کو ناسا کے حتمی مشن کو خلا میں روانہ کرنے کے لیے تقریباً چھ برس قبل استعمال کیا گیا تھا۔

اٹھارہ جنوری کو 'اسپیس ایکس' نے اپنا فالکن 9 راکیٹ جنوبی کیلیفورنا میں واقع وینڈنبرگ کے فضائی فوجی اڈے سے روانہ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG