رسائی کے لنکس

اسپین: القاعدہ سے منسلک آٹھ مشتبہ افراد گرفتار


اسپین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ان افراد کو جمعہ کو ملک کے شمال مغربی علاقے سے ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔

اسپین میں سکیورٹی فورسز نے شام میں القاعدہ سے روابط کے شبے میں آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملک کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ان افراد کو جمعہ کو ملک کے شمال مغربی علاقے میں ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔

اسپین کی وزارت داخلہ نے کہا کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا اُن پر شبہ ہے کہ وہ شام میں القاعدہ سے منسلک گروہوں کو جنگجو بھیجتے ہیں۔

عہدیداروں نے یہ بھی بتایا کہ جو نئے لوگ شدت پسند تنظیموں کو بھیجے گئے اُن میں سے بعض نے خودکش حملے کیے جب کہ دیگر دہشت گردی کی تربیت فراہم کرنے والے کیمپوں میں شامل ہوئے۔

حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG