رسائی کے لنکس

سپین: تین پاکستانی شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں گرفتار


فائل فوٹو
فائل فوٹو

رواں سال سپین نے اب تک 29 ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر شدت پسند تنظیموں سے وابستگی یا ان کے لیے کام کرنے کا شبہ ہے۔

سپین کی وزارت داخلہ کے مطابق جمعے کو تین پاکستانیوں کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر شدت پسندی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ افراد شمال مشرقی شہر لئیڈا میں ایک گھر میں اکٹھے رہتے تھے۔ وزارت داخلہ کے مطابق ان پر الزام ہے کہ وہ داعش کی پرتشدد کارروائیوں اور پاکستان میں طالبان اور دیگر پاکستانی شدت پسند گروہوں کی حمایت میں مواد انٹرنیٹ پر پھیلاتے تھے۔

حکام نے ابھی اس بات کا تعین نہیں کیا کہ وہ کسی بڑے نیٹ ورک کا حصہ تھے یا نہیں۔

رواں سال سپین نے اب تک 29 ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر شدت پسند تنظیموں سے وابستگی یا ان کے لیے کام کرنے کا شبہ ہے۔ان میں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

مئی میں سپین کے شہر بارسلونا سے ایک پاکستانی شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جس پر الزام تھا کہ اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے شدت پسندی کو فروغ دیا۔

XS
SM
MD
LG