رسائی کے لنکس

اسپین: گیس حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا طالبِ علم گرفتار


اسپین: گیس حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا طالبِ علم گرفتار
اسپین: گیس حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا طالبِ علم گرفتار

اسپین کی پولیس نے کیمیاء کے مضمون کے ایک میکسیکن طالبِ علم کو گرفتار کرلیا ہے جو مبینہ طور پر ان مظاہرین پر گیس حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا جو عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ بینی ڈکٹ کے دورہ اسپین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

حکام کے مطابق مذکورہ طالبِ علم کو، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، منگل کو دارالحکومت میڈرڈ سے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار طالبِ علم نے دم گھونٹنے والی گیسوں اور دیگر کیمیائی اجزاء کے ذریعے ان مظاہرین پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا جو میڈرڈ کے مرکزی علاقے میں بدھ کی شب جمع ہوکر احتجاج کرنے والے تھے۔ یہ مظاہرین پوپ بینی ڈکٹ کے دورے کے اخراجات عوام کے ٹیکسوں سے پورے کرنے پر احتجاج کر رہے ہیں۔

پوپ چار وزہ دورے پر جمعرات کو اسپین پہنچ رہے ہیں جہاں وہ کیتھولک چرچ کی جانب سے منائے جانے والے نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری جشن میں ہزاروں عقیدت مندوں کے ہمراہ شرکت کریں گے۔

مظاہروں کے منتطمین کا کہنا ہے کہ وہ پوپ کے دورے کے مخالف نہیں بلکہ وہ دورے کے اخراجات ملکی خزانے سے پورا کرنے کی مخالفت کرتے ہیں جس پر حکام کے بقول 72 ملین ڈالرز سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔

XS
SM
MD
LG