رسائی کے لنکس

اسپین ورلڈ کپ کے فائنل میں، جرمنی کو ایک صفر سے شکست


زمین پر گرے ہوئےاسپین کے کھلاڑی کارکس ہیول جرمنی کے خلاف کھیل کا واحد گول کرتے ہوئے
زمین پر گرے ہوئےاسپین کے کھلاڑی کارکس ہیول جرمنی کے خلاف کھیل کا واحد گول کرتے ہوئے

جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں اسپین کے کارلس پیول کے واحد گول نے جرمنی کو ایک صفر سے شکست دلا دی۔

یہ گول، بدھ کو ہونے والے میچ کے تہترویں منٹ میں ہیڈ بال کی مدد سے کیا گیا۔ اِس فتح کے بعد پہلی مرتبہ اسپین ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔

اسپین اتوار کو جوہانسبرگ میں ہونے والے فائنل میں ہالینڈ کے مدِ مقابل ہوگا۔ اِس سے قبل، دونوں میں سے کسی بھی ٹیم نے کبھی ٹورنامنٹ نہیں جیتا۔

ہفتے کو جرمنی، یوراگوائے کے خلاف تیسرے نمبر کے لیے مقابلے کا میچ کھیلے گا۔

XS
SM
MD
LG