رسائی کے لنکس

اسپین کے شاہ ہوان کا تخت چھوڑنے کا فیصلہ


اسپین کے بادشاہ ہوان کارلوس اپنے بیٹے شہزادہ فیلپ کے ہمراہ
اسپین کے بادشاہ ہوان کارلوس اپنے بیٹے شہزادہ فیلپ کے ہمراہ

چھہتر سالہ شاہ ہوان کارلوس نے 1975ء میں اسپین کے طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی فرانسسکو فرانکو کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا۔

اسپین کے بادشاہ ہوان کارلوس نے اپنے بیٹے شہزادہ فلیپ کے حق میں تخت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم ماریانو رخوئے نے (بادشاہ کے) تخت سے دستبردار ہونے کے بارے میں اعلان پیر کو سرکاری ٹیلی ویژن پر کیا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں کہ بادشاہ کی تخت سے دستبرداری کب ہو گی جس کے بعد چھیالیس سالہ شہزادہ فلیپ تخت نشین ہوں گے۔

چھہتر سالہ شاہ ہواں کارلوس نے 1975ء میں اسپین میں طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی فرانسسکو فرانکو کی موت کے بعد تخت سنبھالا تھا اور ملک میں آمریت سے جمہوریت کی طرف واپسی کا عمل ان کی نگرانی میں ہوا۔

تاہم ان کے خاندان اور ان کے بارے میں سامنے آنے والے اسکینڈلز کی وجہ سے ان کی مقبولیت کافی متاثر ہوئی تھی۔

ان کے داماد کی سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ خرد برد کے بارے میں تحقیقات کی وجہ سے بھی ان کی شہرت متاثر ہوئی تھی۔
XS
SM
MD
LG