رسائی کے لنکس

چین میں کرونا وائرس سے کھیلوں کے متعدد مقابلے متاثر


چین میں رواں برس فٹ بال، ٹینس، باکسنگ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، فارمولہ ریس، گالف سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے شیڈول تھے۔ (فائل فوٹو)
چین میں رواں برس فٹ بال، ٹینس، باکسنگ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، فارمولہ ریس، گالف سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے شیڈول تھے۔ (فائل فوٹو)

چین میں جان لیوا کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے مختلف کھیلوں کے مقابلے یا تو منسوخ کر دیے گئے ہیں یا ان کے شیڈول میں تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے۔

چین میں رواں برس فٹ بال، ٹینس، باکسنگ، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، فارمولہ ریس، گالف سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے شیڈول تھے۔

چین کے فٹ بال کے سب سے بڑے مقابلے 'چین سپر لیگ' رواں برس شیڈول تھی تاہم کرونا وائرس کی وجہ سے لیگ منسوخ کر دی گئی ہے۔

چین کی فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہر سطح پر تمام مقابلے ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ تاہم یہ مقابلے کب ہوں گے اس حوالے سے منتظمین نے اب تک کوئی تاریخ نہیں دی۔

چین کے شہر ووہان میں 29 جنوری سے پانچ فروری تک وومین اولمپکس سوکر کوالیفائنگ میچز کھیلے جانے تھے۔ ان مقابلوں میں چین، آسٹریلیا، تائیوان اور تھائی لینڈ کی ٹیموں کو شرکت کرنا تھی۔ تاہم ووہان میں کرونا وائرس سے بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات کے بعد منتظمین نے نئے شیڈول پر غور شروع کر دیا ہے۔

ورلڈ ایتھلیٹ انڈور چیمپئن شپ 13 سے 15 مارچ تک چین کے شہر ننجیانگ میں شیڈول تھے جنہیں آئندہ برس تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چین کے منتظمین سے نئی تاریخ کے لیے رابطے میں ہیں۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے فیڈ کپ ایشیا چین سے قازقستان کے شہر نور سلطان منتقل کر دیا ہے۔ اس ایونٹ میں چین، تائیوان، انڈونیشیا، جنوبی کوریا اور ازبکستان کے کھلاڑیوں کو شرکت کرنا تھی۔

XS
SM
MD
LG