رسائی کے لنکس

سری لنکا : اقوام متحدہ کی ٹیم کو انسانی حقوق کی شکایات کی تحقیقات کی اجازت

سری لنکا : اقوام متحدہ کی ٹیم کو انسانی حقوق کی شکایات کی تحقیقات کی اجازت
سری لنکا : اقوام متحدہ کی ٹیم کو انسانی حقوق کی شکایات کی تحقیقات کی اجازت

سری لنکا کی حکومت نے جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کی ٹیم کی مخالفت میں نرمی اختیار کرتے ہوئے اسے ملک میں آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکا نے اس سلسلے میں کام کرنے والے پینل کی مخالفت کی ہے، تاہم وزیر اطلاعات نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کو مقامی پینل کے ساتھ ملنے کی اجازت ہوگی جو اسی حوالے سے کام کررہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بن کی مون نے سری لنکا میں خانہ جنگی کے آخری مرحلے کے دوران انسانی حقوق کے مبینہ الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک تین رکنی ٹیم کا تقرر کیا تھا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق اس مرحلے میں سات ہزار عام شہری مارے گئے تھے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ سری لنکا کی فوج اور تامل باغی دونوں نے جنگ کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں تھیں۔

XS
SM
MD
LG