رسائی کے لنکس

پاکستان کے خلاف سری لنکا کی پراعتماد بیٹنگ


تیسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا کا اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز تھا اور سنگاکارا 102 اور جے وردنے 55 رنز پر کھیل رہے تھے۔

پاکستان کے خلاف دو کرکٹ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان سری لنکا کی پہلی اننگز میں پراعتماد بیٹنگ جاری ہے۔

گال میں میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے اپنی اننگز 99 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی۔ ابتدائی بلے باز سلوا محمد طلحہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انھوں نے 64 رنز بنائے۔

کمارا سنگاکارا نے اپنی سینچری اور جے وردنے نے نصف سینچری مکمل کی۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا کا اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز تھا اور سنگاکارا 102 اور جے وردنے 55 رنز پر کھیل رہے تھے۔

پاکستان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس نے اپنی پہلی اننگز میں 451 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان کی اننگز کی سب سے خاص بات یونس خان کی سینچری تھی جنہوں نے 177 رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا لیکن یونس خان کے علاوہ اسد شفیق کے 75 رنز جب کہ سرفراز احمد اور عبدالرحمن کی نصف سینچریوں کی وجہ سے ٹیم کی پوزیشن قدرے بہتر ہو سکی۔

XS
SM
MD
LG