رسائی کے لنکس

ورلڈٹی20: سری لنکا پاکستان کو ہراکر فائنل میں پہنچ گیا


چوتھے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان سری لنکا پاکستان کو 16 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

چوتھے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں میزبان سری لنکا پاکستان کو 16 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

جمعرات کو کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 123 رنز بناسکی۔

پاکستانی اوپنرز کپتان محمد حفیظ اور عمران نذیر نے اننگز کا محتاط آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 31 رنز بنائے۔ لیکن چھٹے اوور کی آخری گیند پر عمران نذیر 20 رن بنا کر آئوٹ ہوئے تو ان کے بعد پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

ناصر جمشید 4، کامران اکمل 1 اور شعیب ملک 6 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم کپتان محمد حفیظ نے وکٹ کا ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 40 گیندوں پر 42 رن بنائے۔

پندرہویں اوور کے آغاز پر حفیظ آئوٹ ہوئے پاکستان کا اسکور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 91 رن تھا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی آج کے میچ میں بھی کوئی کارکردگی نہ دکھا سکے اور پہلی ہی گیند پر آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ سہیل تنویر کی گری جنہوں نے 8 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جیت
سری لنکا کی جیت
عمر اکمل 29 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

سری لنکا کی جانب سے رنگانا ہیراتھ نے 3، جب کہ اجنتھا مینڈس اور اینجلو میتھیوز نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔

سری لنکن اوپنر جیا وردھنے 42 رن کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے جب کہ تلکا رتنے دلشان نے 35 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور عمر گل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا فائنل جمعے کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں سری لنکا کے مدِ مقابل ہوگی۔
XS
SM
MD
LG