رسائی کے لنکس

سری لنکا کی فوج کے سابق سربراہ پارلیمان کی رکنیت سےخارج


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ بدعنوانی کے الزامات میں 30ماہ کی قید کی سزا ہونے پر سری لنکا کی فوج کے سابق سربراہ ،پارلیمان میں اپنی نشست کھو بیٹھے ہیں۔

پارلیمانی عہدے داروں نے جمعرات کو بتایا کہ اب سراتھ فونسیکا کی نشست خالی ہو گئی ہے اور اُن کی حزبِ اختلاف کی ڈیموکریٹک نیشنل الائنس پارٹی، اُن کی جگہ نئی نامزدگی پیش کرے۔

فونسیکا کو فوجی فنڈز میں غبن کا قصور وار پایا گیا۔ گذشتہ ہفتے صدرمہندا راجاپاکسا نے اُن کے خلاف دو برس کی سزا کی توثیق کردی تھی۔

فوج کے سابق سربراہ نےگذشتہ سال تامل ٹائیگر باغیوں کے خلاف جنگ میں سری لنکا کی فوج کوفتح سے ہمکنار کیا تھا۔ فونسیکا ، رکنِ پارلما ن منتخب ہونے سے قبل جنوری میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مسٹر راجا پاکسا کے خلاف انتخاب لڑنے میں ناکام رہے تھے۔

ڈیموکریٹک نیشنل الائنس نے قید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے اِسے سری لنکا کے صدر کا سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

پارٹی عہدے داروں نے جمعرات کو کہا کہ وہ فونسیکا کو پارلیمان سے معطل کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

XS
SM
MD
LG