رسائی کے لنکس

سری لنکا: سابق تامل باغیوں کی بحالی کی تقریب


سری لنکا: سابق تامل باغیوں کی بحالی کی تقریب
سری لنکا: سابق تامل باغیوں کی بحالی کی تقریب


سری لنکا میں 700 سے زیادہ سابق تامل ٹائیگر باغی بحالی کے ایک پروگرام میں حصّہ لینے کے بعد دوبارہ اپنے خاندانوں سے جاملے ہیں۔
اس موقعے پر ہفتے کے روز شمالی سری لنکا میں صدر مہندا راجا پاکسے کی صدارت میں ایک خاص تقریب منعقد ہوئى۔

سری لنکا کی حکومت کا کہنا ہے کہ اُس 26 سالہ خانہ جنگی کے بعد ، جو ابھی پچھلے سال باغیوں کی شکست کے ساتھ ختم ہوئى ہے، لگ بھگ 12 ہزار سابق باغی یا مشتبہ باغی، بقول حکومت، بحالی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں مختلف کاموں کی تربیت شامل ہے تاکہ یہ لوگ کوئى ملازمت حاصل کرسکیں۔

خانہ جنگی کے فوراً بعد حکومت نے تین لاکھ سے زیادہ تامل لوگوں کو بہت غلیظ اور گنجائش سے زیادہ لوگوں سے بھرے ہوئے کیمپوں میں بند کردیا تھا۔تاہم بین الاقوامی دباؤ کے نتیجے میں اب حکومت بہت سے لوگوں کو ان کیمپوں سے رخصت کرچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG