رسائی کے لنکس

سری لنکا:سزا یافتہ صحافی کے لیے معافی


سری لنکا:سزا یافتہ صحافی کے لیے معافی
سری لنکا:سزا یافتہ صحافی کے لیے معافی

سری لنکا کے صدر مہندا راجا پاکسے نے پیر کے روز اُس تامل صحافی کو معافی دے دی ہے، جسے سُنائى جانے والی سزائے قید پر پچھلے سال بین الاقوامی سطح پر نکتہ چینی کی گئى تھی۔

جے ایس تِسّائى نیاگم اپنے مضامین میں تامل ٹائیگر باغیوں کے خلاف حکومت کی فوجی کارروائى پر نکتہ چینی کرتے رہے تھے اور انہیں عدالت نے 20سال قید بامشقت کی سزا سنائى تھی۔

سری لنکا کے امورِ خارجہ کے وزیر جی ایل پیرس نے کہا ہے کہ یہ معافی پیر کے روز پریس کی آزادی کے عالمی دن کے موقعے پر دی گئى ہے۔

امریکی صدر براک اوباما نے ایک بار ایک ایسے صحافی کی مثال کے طور پر تِسّائى نیاگم کا ذکر کیا تھا، جسے اپنے فرائص ادا کرنے پر سزا دی گئى ہے۔

دنیا بھر میں ناقدین نے تِسّائى نیاگم کو دی جانے والی سزاکی مذمّت کرتے ہوئے اِسے پریس کی آزادی پر سری لنکا کی اُس حکومت کا ایک حملہ قرار دیا تھا، جسے پہلے ہی اپنے انسانی حقوق کے ناقص ریکارڈ پر کڑی نکتہ چینی کا سامنا تھا۔

صحافیوں کے تحفظ کے لیے نیویارک میں قائم کمیٹی نے تِسّائى نیاگم کو 2009 میں پریس کی آزادی کے بین الاقوامی انعام کا اعزاز دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG