رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، پہلے دن کا کھیل منسوخ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

گال میں صبح ہی سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دوپہر تک جاری رہا جس کے باعث امپائرز نے ٹاس ہوئے بغیر ہی پہلے دن کا کھیل منسوخ کر دیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بدھ کو گال میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

گال میں صبح ہی سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے دوپہر تک جاری رہا جس کے باعث امپائرز نے ٹاس ہوئے بغیر ہی پہلے دن کا کھیل منسوخ کر دیا۔

اب توقع ہے کہ دونوں ٹیمیں جمعرات کو میدان میں اتریں گی۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے جس میں فتح کے لیے پاکستانی کپتان مصباح الحق نے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان یہ ٹیسٹ سیریز جیت کر عالمی درجہ بندی میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کرے گا۔

تین ٹیسٹ میچوں کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

مہمان ٹیم 2006ء کے بعد سری لنکا میں ہونے والی کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکی ہے۔

XS
SM
MD
LG