رسائی کے لنکس

سری لنکا میں صدارتی انتخاب، ووٹرز کی بھر پور شرکت

سری لنکا میں رواں برس کے آغاز میں ایسٹر پر بم دھماکے ہوئے تھے جس میں 300 لوگوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ ان دھماکوں کے بعد ملک کی سب سے بڑی سیاسی سرگرمی صدارتی انتخابات ہفتے کو ہوئے۔ اس دوران ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے مسلمانوں کی ایک بس پر حملہ کیا گیا ہے۔ صدراتی انتخابات کے لیے پولنگ اسٹیشنز سمیت اہم مقامات پر سخت سیکیورٹی اقدامات کے گئے تھے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کی آباد دو کروڑ 20 لاکھ سے زائد ہے جبکہ صدارتی انتخابات میں ایک کروڑ 60 لاکھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ سری لنکا میں مسلمانوں کی آبادی 10 فی صد ہے۔ مسلمانوں کے مطابق رواں برس اپریل میں ہونے والے بم دھماکوں کے بعد وہ بہت زیادہ نفرت اور برے رویوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG