رسائی کے لنکس

سری لنکا: جیل میں ہنگامہ، 28 افراد زخمی


سری لنکا: جیل میں ہنگامہ، 28 افراد زخمی
سری لنکا: جیل میں ہنگامہ، 28 افراد زخمی

سری لنکا کے عہدے داروں نے کہا ہے کہ جیل میں قیدیوں کے بلوے پر قابو پانے کے لیے محافظوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم ازکم 28 افراد زخمی ہوگئے۔

منگل کے روز دارالحکومت کولمبو میں واقع میگزین جیل میں ہوئے۔ ہنگامے میں زخمی ہونے والوں میں چار سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہناہے کہ فساد پر آمادہ قیدیوں نے عمارت کو آگ لگادی ۔ وہ جیل میں سہولتوں کی خراب صورت حال پر احتجاج کررہے تھے۔

جیل کے محافظوں نے کئی گھنٹوں کی جھڑپوں کے بعد قیدیوں پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس اور اصلی گولیاں استعمال کیں۔

2010ء میں سری لنکا ایک جیل میں قیدیوں کی جانب سے منشیات اور دوسری ممنوعہ اشیا کی تلاش میں مزاحمت کے نتیجے میں ہونے والی جھڑپوں میں 50 سے زیادہ پولیس اور سیکیورٹی اہل کار زخمی ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG