سری لنکا کی مرکزی بندرگاہ کولمبو کے قریب سمندر میں ایک مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا ہے جس پر بڑی مقدار میں کیمیکلز کے کنٹینرز لدے ہوئے تھے۔ بدھ کو حکومت نے کہا تھا کہ اس جہاز کا ڈوبنا ملک کی بحری حدود میں رونما ہونے والا ماحولیاتی آلودگی کا بد ترین واقعہ ہے۔
سری لنکا: بحری جہاز سمندر برد ہونے لگا
5
پلاسٹک کے جلے ہوئے ٹکڑوں نے کولمبو کے قریب واقع ایک تفریحی ساحلی علاقے کو بری طرح آلودہ کر دیا جس کے بعد اسے عام لوگوں کے لیے بند کرنا پڑا۔
6
پلاسٹک اور دیگر جلے ہوئے ٹکڑوں نے ماہی گیری کو بھی ناممکن بنا دیا اور سری لنکا کی حکومت نے 80 کلومیٹر کے سمندری علاقے میں مچھلیاں پکڑنے پر پابندی لگا دی ہے۔
7
ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں سے لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد جہاز بدھ کو ڈوبنا شروع ہوا۔
8
جہاز پر موجود کیمیکلز سمندر کے پانی میں شامل ہو رہے ہیں۔