رسائی کے لنکس

سری لنکا کے صدر رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے


صدر میتھری پالا سری سینا
صدر میتھری پالا سری سینا

میتھری پالا سری سینا اس سال جنوری میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مہندا راجاپاکسے کو شکست دے کر صدر منتخب ہوئے تھے۔ نو منتخب صدر اس سے پہلے بھارت کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم نواز شریف کی دعوت پر سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا 5 سے 7 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ نو منتخب صدر کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہو گا۔

اس دورے کے دوران مہمان صدر اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف ملاقاتوں میں دو طرفہ دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس موقع پر مختلف شعبوں سے متعلق متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی توقع ہے۔

گزشتہ سال اگست میں سری لنکا کے اس وقت کے صدر مہندا راجاپاکسے کا دورہ پاکستان متوقع تھا مگر پاکستان تحریکِ انصاف اور عوامی تحریک کے اسلام آباد میں جاری حکومت مخالف دھرنوں سے پیدا ہونے والے سیاسی کشیدگی کی وجہ سے اسے منسوخ کرنا پڑا تھا۔

میتھری پالا سری سینا اس سال جنوری میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مہندا راجاپاکسے کو شکست دے کر صدر منتخب ہوئے تھے۔ نو منتخب صدر اس سے پہلے بھارت کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔

جنوبی ایشیا کی علاقائی تنظیم سارک کا رکن ہونے کی وجہ سے سری لنکا کے پاکستان سے گہرے سیاسی اور ثقافتی روابط رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلیم سیاحت، تجارت اور دفاعی شعبوں میں قریبی تعلقات ہیں۔

ایک طویل عرصے سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاعی تعاون جاری ہے اور پاکستان نے اس ملک میں تقریباً دو دہائی سے جاری خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG