رسائی کے لنکس

سری لنکن ٹیسٹ ٹیم کے کپتان گرفتاری کے بعد رہا


فائل
فائل

سری لنکا کے ٹیسٹ کپتان دیموتھ کرونا رتنے کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دیموتھ نے مبینہ طور پر نشے کے حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے تین پہیوں والی گاڑی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوگیا

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کو سری لنکن دارالحکومت کولمبو میں پیش آیا۔ حادثے میں گاڑی کے ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم بعد ازاں سری لنکن کرکٹر کو ضمانت پر رہا کردیا گیا. پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ کرونا رتنے پیر کو کسی وقت عدالت میں پیش ہوں گے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈنے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بورڈ کی جانب سے اپنے طور پر بھی انکوائری کرنے کا کہا ہے ۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے ضروری ایکشن لے گا۔

کرونا رتنے نے نہ صرف فروری میں جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے والی سری لنکن ٹیم کی قیادت کی تھی بلکہ ورلڈ کپ میں بھی ٹیم کی قیادت کے لئے قومی سلیکٹرز کی نظریں ان پر جمی ہیں۔

سری لنکن ٹیم گزشتہ سال سے نظم وضبط کے مسائل کا شکاررہی ہے لیکن کرونا رتنے نے کسی بھی سنجیدہ نوعیت کے تنازع سے خود کو دور رکھا ہے۔

XS
SM
MD
LG