سرکاری نتائج کے مطابق سری لنکا کے پارلیمانی انتخابات میں حکمراں اتحاد نے سب سے زیادہ نشستیں جیت لی ہیں۔یہ تامل باغیوں سےطویل جنگ جیتنے کے بعد سری لنکا کے پہلے انتخابات ہیں۔
جمعہ کو الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ صدر مہند رراجاپاسکا کے اتحاد یونائٹڈ پیپلز فریڈم الائنس نے225کے ایوان میں 117نشتیں جیت لی ہیں اور ابھی 45نشستوں کا فیصلہ باقی ہے۔حکمران اتحاد کے قریب ترین حریف نے 47نشستیں حاصل کی ہیں۔
ٹرانسپورٹ کے وزیر اور اتحاد کے ترجمان دلاس الاہاپرونا نے جمعے کی صبح کہہ دیا تھا کہ انکا اتحاد انتخابات جیت جائیگا لیکن آئین تبدیل کرنے کے لیے درکار دو تہائی اکثریت حاصل نہیں کرسکے گا۔
جمعرات کے انتخابات صدر راجاپاسکا کے صدارتی انتخاب کے تقریبا تین ماہ بعد منعقد ہوئے ہیں جِس میں صدر نے فیصلہ کُن فتح حاصل کی۔ یہ انتخابات علحدگی پسند تامل بغاوت کی مکمل شکست کے ایک سال بعد کیے گئے ہیں۔
مقبول ترین
1