رسائی کے لنکس

سری لنکا: فوج کے سابق سر براہ پر مقدمہ اگلے ہفتے شروع ہوگا


سری لنکا: فوج کے سابق سر براہ پر مقدمہ اگلے ہفتے شروع ہوگا
سری لنکا: فوج کے سابق سر براہ پر مقدمہ اگلے ہفتے شروع ہوگا

فان سیکا نےجنوری میں ملک کےصدارتی انتخاب میں مسٹرراجا پاسکے کےخلاف الیکشن لڑا، جس میں وہ کافی بڑے فرق کے ساتھ ہار گئے

سری لنکا اگلے ہفتے سے برّی فوج کے سابق سربراہ اور ہارے ہوئے صدارتی امیدوار سرتھ فان سیکا کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائى شروع کردے گا۔

عہدے داروں نے جمعرات کے روزکہا ہے کہ فان سیکا پرفوجی ملازمت کے دوران سیاست میں حصّہ لینے اور فوج میں سامان کی خریداری کےضابطوں کی خلاف ورزی سمیت، سات الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

پچھلے سال علحدگی پسند تامل ٹائیگر باغیوں کے خلاف 25 سال پرانی خانہ جنگی کو ختم کرنے کے لیے سابق فور سٹار جنرل اور صدر مہندا راجا پاسکے نے مل کر کام کیا تھا۔

بعد میں فان سیکا نے جنوری میں ملک کے صدارتی انتخاب میں مسٹر راجا پاسکے کے خلاف الیکشن لڑا، جس میں وہ کافی بڑے فرق کے ساتھ ہار گئے۔وہ اور اُن کے اتحادی الزام عائد کرتے ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی کی گئى تھی۔الیکشن کمشنر کا بیان یہ ہے کہ کسی بھی جعل سازی کی کوئى شہادت نہیں ملی۔لیکن فان سیکا نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

XS
SM
MD
LG