رسائی کے لنکس

سری لنکا میں 63 ویں یوم آزادی کے موقعے پر تقریبات


سری لنکا میں 63 ویں یوم آزادی کے موقعے پر تقریبات
سری لنکا میں 63 ویں یوم آزادی کے موقعے پر تقریبات

برطانیہ سے آزادی کے 63 برس مکمل ہونے پر سری لنکا میں جمعہ کو یوم آزادی منایا جا رہا ہے۔

ہزاروں شہری تاریخی اہمیت کے حامل کتاراگاما قصبے میں جمع ہو رہے ہیں جہاں یوم آزادی کے سلسلے میں مرکزی تقریب پہلی مرتبہ منعقد کی جا رہی ہے۔ اس قصبے کو ملک کے تینوں بڑے مذہبوں کے ماننے والے عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

امریکہ کی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے یوم آزادی کے موقع پر سری لنکا کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن اور کولمبو کے مابین باہمی مفادات اور جمہوری نظام حکومت کے اصولوں سے متعلق مشترکہ عزم کی بنیاد پر مضبوط تعلقات قائم ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ سری لنکا کے عوام کے لیے پرامن، خوشحال، منصفانہ اور جمہوری مستقبل کی خاطر امریکہ سری لنکا کی حکومت کی طرف سے ملک میں کی جانے والی مفاہمت کی کوششوں میں مدد جاری رکھے گا جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

XS
SM
MD
LG