رسائی کے لنکس

سری لنکا: صدر نے نئى کابینہ کا اعلان کردیا


سری لنکا کے صدر نے اپنی نئى کابینہ کا اعلان کردیا ہے ، جس میں پچھلی کابینہ کے 109 ارکان کے مقابلے میں وزیروں کی تعداد حیرت انگیز طور صرف 37 ہے۔

صدر مہندا راجا پاکسے نے جمعے کے روز کولمبو میں اپنے صدارتی دفتر میں ہونے والی ایک تقریب میں نئى کابینہ سے حلف لیا۔

نئى کابینہ میں صدر کے چھوٹے بھائى باسِل راجا پاکسے بھی شامل ہیں، جو ابھی حال ہی میں تشکیل پانے والی اقتصادی ترقیات کی نئى وزارت کے سر براہ ہوں گے۔ صدر راجا پاکسے نے دفاع، خزانہ، بندرگاہوں اور شاہروں سے متعلق اہم وزارتوں کے قلمدان خود اپنے پاس رکھے ہیں۔

صدر کے دوسرے دو بھائى بھی حکومت میں شامل ہیں۔ چمل راجاپاکسے کو نئى پارلیمنٹ کے افتتاحی اجلاس کے دوران اتفاقِ رائے سے پارلیمنٹ کا سپیکر چُن لیا گیا تھا۔اور صدر کے دوسرے بھائى گوتابھایا راجا پاکسے ملک کے سیکریٹری دفاع ہیں۔

صدر راجا پاکسے نے دوسری معیادِ صدارت کے لیے جنوری میں الیکشن جیت لیا تھا ، اور آٹھ اپرریل کے پارلیمانی انتخابات میں اُن کی پارٹی کی بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی نے اُن کے اختیارات کو اور بھی مستحکم کردیا ہے۔

XS
SM
MD
LG