رسائی کے لنکس

مدیحہ امام، ماریہ واسطی، ٹی وی کی دنیا کے روشن ستارے


Madiha-Imam
Madiha-Imam

​​مشکل کردار نہایت عمدگی سے نبھانے والی ماریہ واسطی شو کی میزبانی بھی کرتی رہی ہیں۔ ماریہ کہتی ہیں کہ وہ خود کو مارننگ شو کا ہوسٹ نہیں سمجھتیں۔ بقول ان کے ’’میں نے ہوسٹ بننے کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا‘‘

رمضان میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ شوبز کے جگمگاتے ستارے بھی خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور ٹی وی چینلز پر رمضان کی خصوصی نشریات کا حصہ بنتے ہیں۔ ان ستاروں میں نئے اور نوجوان اسٹارز پیش پیش ہیں۔

مثلاً میڈیا انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اسٹار مدیحہ امام، جنھوں نے کم وقت میں بطور وی جے، اداکارہ اور ہوسٹ اپنی ایک الگ پہچان بنائی اور ناظرین کی پسندیدگی حاصل کی ہے۔

’جیو کہانی‘ کے پروگرام ’افطار ملاقات‘ کی میزبان حنا خواجہ بیات نے جب مدیحہ سے یہ سوال کیا کہ انہیں کون سا کام زیادہ پسند ہے، تو مدیحہ نے فورا جواب دیا ہوسٹنگ۔

مدیحہ کا کہنا تھا کہ ’’ہوسٹنگ کے ذریعے آپ کو اپنی پسندیدہ ہستیوں کو قریب سے ملنے کا اور جاننے کا موقع ملتا ہے۔‘‘

مدیحہ کے بقول، ان کو اپنے شو میں بلائے گئے تمام مہمانوں سے لگاؤ ہوتا ہے اور انہیں اپنے فینز کے ساتھ ملنا جلنا بھی اچھا لگتا ہے۔

چینل کی ایک عہدیدار نگہت عزیز نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ باصلاحیت اداکارہ ماریہ واسطی بھی ’افطار ملاقات‘ کے مہمانوں میں شامل ہیں۔‘

مشکل کردار نہایت عمدگی سے نبھانے والی ماریہ واسطی شو کی میزبانی بھی کرتی رہی ہیں۔ ماریہ کہتی ہیں کہ وہ خود کو مارننگ شو کا ہوسٹ نہیں سمجھتیں۔ بقول ان کے ’’میں نے ہوسٹ بننے کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔‘‘

فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے سوال پر ماریہ واسطی نے کہا ’’مجھ میں فلموں میں کام کرنے کا ٹیلنٹ نہیں ہے۔‘‘

ماریہ نے صاف گوئی سے یہ بھی بتایا کہ ’’میرے پاس فی الحال فلم کی کوئی آفر نہیں ہے جس پر میں سنجیدگی سے غور کر سکوں۔ اگر میں کبھی سلور اسکرین پر کام کروں گی تو انجوائے کرتے ہوئے کام انجام دوں گی۔ محض کام نمٹانے کے لئے نہیں۔‘‘

XS
SM
MD
LG